Advertisement
Advertisement
Advertisement

میکسیکو میں کار سواروں کی فائرنگ سے میئر سمیت 18 افراد ہلاک

Now Reading:

میکسیکو میں کار سواروں کی فائرنگ سے میئر سمیت 18 افراد ہلاک

میکسیکو میں نقاب پوش کار سواروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں میکسیکو سٹی کے میئر اور ان کے والد سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے افراد میں زیادہ تر افسران شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا ادارہ میں چھپی ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو سٹی کے جنوب مغربی علاقہ میں پیش آیا ہے ۔

کچھ نقاب پوش افراد دو گاڑیوں میں آئے انہوں نے سین میگوئل توتولاپن سٹی ہال اور پاس کے ایک گھر پر تابڑتوڑ گولیاں چلائیں۔

فائرنگ کے نتیجے میں شہر کے میئر کانرادو اور ان کے والد سابق میئر جان میندوزا سمیت 18 لوگوں کی موت ہوگئی ۔ تین لوگ شدید طور پر زخمی بھی بتائے جارہے ہیں ۔

Advertisement

افسران نے بتایا کہ جتنے لوگوں کا قتل کیا گیا ہے، ان میں سے زیادہ تر لوکل گورنمنٹ باڈی کے اراکین تھے ۔

میئر کانرادو کی لیفٹ ونگ پی آر ڈی پارٹی نے ان کے بزدلانہ قتل کی مذمت کی ہے اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement

ملک کی برسراقتدار مرینا پارٹی کے اراکین اور گیوریرا کے گورنر ایولن نے بھی ریاست کے اٹارنی جنرل سے تفتیش کرنے کیلئے کہا ہے ۔

گورنر ایولن نے ٹویٹ کیا کہ میئر اور مقامی افسران کے خلاف حملے کے ملزمین کو بخشا نہیں جائے گا ۔

حملے کیلئے لاس ٹیکیولیروس گروپ کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، جو ایک طاقتور ڈرگ کارٹیل سے جڑا ہوا ہے ۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے فوج اور بحریہ یونٹس کو لگایا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ میکسیکو اس قسم کے بھیانک حملوں کی خبریں آتی رہتی ہیں، اگست میں بھی بھیانک تشدد کی خبر آئی تھی جب کارٹیل کے لوگ گینگ لیڈر کو پکڑے جانے کے بعد کولیمہ ریاست میں گاڑیوں کو آگ لگا رہے تھے۔

 دراصل اس علاقہ میں افیم اور ہیروئن کی کھیتی ہوتی ہے اور اسی وجہ سے علاقہ پر کنٹرول کیلئے گروپس آپس میں الجھتے رہتے ہیں ۔ اس ٹکراو میں مقامی افسران کی موت کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر