Advertisement
Advertisement
Advertisement

لال حویلی کا معاملہ،  سول جج کا فیصلہ کالعدم قرار

Now Reading:

لال حویلی کا معاملہ،  سول جج کا فیصلہ کالعدم قرار
شیخ رشید

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کا لال حویلی کو ڈی سیل کرنےکا حکم

عدالت نے بحث سننے کے بعد شیخ رشید اور شیخ صدیق کی اپیل منظور کرتے ہوئے سول جج کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے مقدمہ دوبارہ سماعت کے لئے سول جج کو واپس بھیج دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ راولپنڈی جج خورشید عالم بھٹی نے لال حویلی کیس میں شیخ صدیق احمد کی اپیل منظور کرتے ہوئے سول جج کا فیصلہ کالعدم کردیا اور مقدمہ دوبارہ سماعت کے لئے سول کورٹ میں ریمانڈ کردیا۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد اور شیخ صدیق احمد کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ سردار عبدالرزاق نے کہا کہ لال حویلی شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کی ذاتی ملکیت ہے۔ لال حویلی سے متروکہ وقف املاک کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

وکیل نے کہا کہ موجودہ حکومت اس حویلی سے ملحق چند کمروں کو بنیاد بنا کر ان سے لال حویلی چھیننے کی سازش کر رہی ہے۔   مذکورہ کمرے بھی شیخ صدیق کے قانونی قبضے میں ہیں جو انھوں نے سابقہ مالکان، قابضین سے خریدے تھے۔

Advertisement

وکیل نے کہا کہ سول جج نے قانونی تقاضے پورے کے بغیر مقدمہ خارج کردیا۔ حکومت شیخ رشید کے خلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے۔

فیصلے کے بعد لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس کیس کی سماعت سول جج نوید اخترلون نے کی۔

شیخ رشید اور شیخ صدیق کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وقف املاک کے لیگل ایڈوائزر مدثر اکرام چودھری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سول جج نوید اختر لون نے فریقین کو بحث کیلئے 12 نومبر کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے لال حویلی سمیت سات اراضی یونِٹس کا کیس سول عدالت کو بھیج دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر