Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کے تباہ کن سیلاب پر بحث

Now Reading:

یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کے تباہ کن سیلاب پر بحث
یورپی پارلیمنٹ

یورپین پارلیمنٹ کے مکمل اجلاس میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اورتباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کا انعقاد کیا گیا۔

یورپین پارلیمنٹ بحث کا مقصد پاکستان کی صورتحال پر یورپی یونین کے ردعمل اور موسمیاتی بحران کے منفی نتائج کو کم کرنے کے طریقوں پر غور کرنا ہے ۔

یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے بطور خاص خصوصی اجلاس شرکت کی۔

مباحثے کا آغاز جمہوریہ چیک کے یورپی امور کے وزیر میکولاس بیک نے کیا، جس کے بعد یورپی کمشنر برائے زراعت جانوس ووجیچوسکی نے خطاب کیا۔

مختلف سیاسی گروپوں سے تعلق رکھنے والے یورپی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے بحث میں حصہ لیا۔

Advertisement

پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ نے بے مثال تبائی کے پیش نظر پاکستان کے لیے امداد اور حمایت میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں اور ان کے ممکنہ تباہ کن اثرات کی مختلف جہتوں پر بھی بحث کی گئی ۔

سفیر اسد مجید خان نے یورپی پارلیمنٹ کی ترقیاتی کمیٹی (ڈی ای وی ای) کو ستمبر 2022 میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر