Advertisement
Advertisement
Advertisement

گمشدہ خاتون کی لاش اژدھے کے پیٹ سے برآمد

Now Reading:

گمشدہ خاتون کی لاش اژدھے کے پیٹ سے برآمد

ایک رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں ایک گمشدہ خاتون کی لاش اژدھے کے پیٹ سے برآمد ہوئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق انڈونیشیا کے صوبہ جامبی میں ایک خاتون کو ایک اژدھے نے ہلاک کر کے پورا نگل لیا۔

کہا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر 50 سالہ خاتون جو ربڑ کے باغات میں کام کرتی تھیں وہ دو روز قبل صبح جب ربڑ کے باغات میں کام کرنے کے لیے نکلی تو شام کو گھر واپس نہیں لوٹی۔

رات دیر گئے تک خاتون کے گھر نہ پہنچنے پر اہل خانہ کو تشویش ہوئی اور لاپتہ خاتون کی گمشدگی کی خبر علاقے میں پھیل گئی، خاتون کو تلاش کرنے والی پارٹیاں اسے تلاش کرنے کے لیے روانہ ہوئیں۔ ایک دن بعد گاؤں والوں کو ایک اژدھا ملا جس کا پیٹ بڑا لگ رہا تھا۔

مقامی لوگوں نے بعد میں اژدھے کو مارا اور اندر سے خاتون کی لاش ملی۔

Advertisement

بیتارا جامبی پولیس کے سربراہ اے کے پی ایس ہریفا نے مقامی میڈیا کو بتایا، مقتولہ سانپ کے پیٹ میں پایا گیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ جب اس کی لاش ملی تو اس کی لاش کافی حد تک برقرار تھی۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے شوہر کو اتوار کی رات اس کے کچھ کپڑے اور اوزار ملے جو اس نے ربڑ کے باغات میں استعمال کیے تھے، جس کی وجہ سے اس نے تلاشی پارٹی کو بلایا۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے خبر دی کہ اژدھا جو کم از کم 5 میٹر (16 فٹ) لمبا تھا، کے دیکھے جانے کے بعد، گاؤں والوں نے متاثرہ کی شناخت کی تصدیق کے لیے اسے پکڑ کر مار ڈالا۔

بدقسمت خاتون کے شوہر حریفہ نے ایک نیوز چینل کو بتایا کہ جب انہوں نے اژدھے کے پیٹ کو چیرہ تو انہیں پیٹ کے اندر ایک انسانی چہرہ نظر آیا۔

اگرچہ ایسے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں لیکن یہ پہلا موقع نہیں جب انڈونیشیا میں کسی کو اژدھے نے مار کر کھایا ہو۔ ملک میں 2017 اور 2018 کے درمیان اسی طرح کی دو اموات رپورٹ ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر