کینسر کے خلاف جنگ ایک طویل اور کٹھن سفر ہے اور یہ نہ صرف مریضوں بلکہ ان کے قریبوں کے لیے بھی تکلیف دہ ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس نے سب کی توجہ اپنی جانب کر لی ہے۔
جی ہاں سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا اپنی منگیتر کو کینسرکی جنگ جیتنے کے بعد ترکی کی سیرکروانے کے لیے لایا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ہننا اور چارلی، ایک ٹریول بلاگنگ جوڑا ہے جنہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا کہ چارلی نے اپنی منگیتر سے وعدہ کیا تھا کہ وہ کیموتھراپی مکمل ہونے کے بعد اسے ترکی کے شہر کپاڈوشیا لیکر جائے گا۔
انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں مزید لکھا کہ انہیں پہلے عالمی وبا کورونا اوراب کینسر کی وجہ سے دورہ منسوخ کرنا پڑا تھا لیکن آخر کار وہ ترکی آ ہی گئے ہیں۔
تاہم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہننا کیموتھراپی کے لیے ڈاکٹر کے پاس گئی ہوئی ہیں۔
انسٹاگرام پر اس ویڈیو کو دو روز قبل پوسٹ کیا گیا تھا جسے اب تک 2.65 لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں تاہم ایک صارف نے لکھا کہ ترکی میں خوش آمدید۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
