پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ماں قدرت کا انمول تحفہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا بحرین کی کونسل آف نمائندگان کی اسپیکر محترمہ فوزیہ بنت عبداللہ زینال سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پرویز اشرف نے بحرین کی کونسل آف نمائندگان کی اسپیکر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بحرین اسپیکر سے والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ماں قدرت کا انمول تحفہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، اس دکھ کی گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کے شریک ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور محترمہ فوزیہ بنت عبداللہ زینال اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
