Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری

Now Reading:

مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری

ریلوے حکام نے ٹرین آپریشن کی بحالی کے ساتھ ہی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا، محکمہ ریلوے کی جانب سے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور پشاور کے درمیان براستہ لاہور چلنے والی خیبر میل ٹرین کی اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ 11 ہزار روپے کردیا ہے جبکہ خیبر میل اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر 8 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

خیبر میل اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر7 ہزار روپے کردیا ہے اور خیبر میل ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی کے درمیان چلنے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ 3ہزار روپے کیا گیا ہے ، ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ 3ہزار روپے کردیا گیا جبکہ اور قراقرم ایکسپریس ٹرین کی اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ بھی 8 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

کراچی ایکسپریس ٹرین کا لاہور اور کراچی کے درمیان اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ بڑھا کر 9 ہزار روپے کردیا گیا ہے جبکہ ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 5ہزار 700 سے بڑھا کر7 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

Advertisement

کراچی ایکسریس اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 4 ہزار 150سے بڑھا کر 5ہزار روپے کردیا گیا ہے جبکہ کراچی ایکسپریس ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر 3 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

لاہور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر9 ہزار روپے کردیا ہے جبکہ اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 8 ہزار روپے ہو گیا ہے اور رحمان بابا ایکسپریس ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

لاہور اور کراچی کے درمیان براستہ ساہیوال چلنے والی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر7 ہزار روپے کردیا گیا ہے جبکہ اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5 ہزار اور اکانومی کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر 3 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

نئے کرایوں کا اطلاق آج سے ہوگا اور اس حوالے سے ملک بھر کے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس اور ڈویژنل کمرشل آفیسر کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

لاہور سے کراچی کے لئے ٹرین آپریشن 5اکتوبر سے بحال ہوگا جبکہ لاہور سے کراچی کے لئے خیبر میل ایکسپریس ٹرین پلیٹ فارم نمبر 4سے روانہ ہوگی۔

سیلابی پانی کم ہونے کے بعد ٹرینوں کی مرحلہ وار بحالی شروع

Advertisement

دوسری جانب اندرون سندھ ریلوے ٹریک پر سیلابی پانی کم ہونے کے بعد ٹرینوں کی مرحلہ وار بحالی شروع کردی گئی ہے۔

ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے اضافی کرایوں کے ساتھ 5 ٹرینوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی 3 جبکہ  کراچی سے پشاور جانے والی 2 ٹرین بحال کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ایکسپریس، قرارقرم، پاک بزنس، خیبر میل اور رحمان بابا ایکسپریس کو بھی بحال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بحالی کے بعد بھی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں، خیبر میل ایکسپریس مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے ملتان پہنچے گی جبکہ رحمان بابا ایکسپریس 2 گھنٹے کا شکار ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر