Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیوی کے بعد ناظم جوکھیو کی والدہ نے بھی ملزمان کو معاف کردیا

Now Reading:

بیوی کے بعد ناظم جوکھیو کی والدہ نے بھی ملزمان کو معاف کردیا
ناظم جوکھیو

ناظم جوکھیو قتل کیس، صلح کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مقتول ناظم جوکھیو کی والدہ نے عدالت میں پیش ہوکر بیان رکارڈ کرا دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں فریقین کے درمیان صلح نامہ سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر مقتول ناظم جوکھیو کی والدہ نے عدالت میں پیش ہوکر بیان رکارڈ کرادیا۔

ناظم جوکھیو کی والدہ نے کہا کہ ہم نے ملزمان کو معاف کردیا ہے، جام اویس سمیت 6 ملزمان کو اگرعدالت رہا کرتی ہے تو کوئی اعتراض نہیں۔

اس کیس میں مقتول کی اہلیہ شیریں جوکھیو اور مدعی افضل جوکھیو بھی بیان رکارڈ کرا چکے ہیں۔ مقتول کی اہلیہ نے ملزمان سے اپنے 4 بچوں کے لیے دیت کی رقم کا مطالبہ کررکھا ہے۔

ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقتول کی اہلیہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملزمان کو رہا کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

Advertisement

شیریں جوکھیو نے مؤقف اختیارکیا تھا کہ جام اویس سمیت 6 ملزمان سے صلح ہوچکی ہے، ان کی رہائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی۔

تین ملزمان حیدرعلی، میرعلی اور نیاز سالار کے خلاف مقدمہ چلے گا۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 12 نومبر کی تاریخ مقرر کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کا مقدمہ کراچی کےمیمن گوٹھ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ مقتول کو نومبر 2021 میں تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر