Advertisement
Advertisement
Advertisement

منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

Now Reading:

منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا
شہباز شریف

منی لانڈرنگ ریفرنس کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران احتساب عدالت نے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظورکرتے ہوئے وزیرِاعظم شہبازشریف کو عدالت پیشی کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی۔

احتساب عدالت نے سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔

عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement

اسپیکرپنجاب اسمبلی کے الیکشن کے دوران بیلٹ پیپرچھیننے کا کیس

دوسری جانب سیشن عدالت لاہورمیں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے دوران بیلٹ پیپر چھیننے سے متعلق کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں رانا مشہود، سیف الملوک کھوکھر، مرزا جاوید، رخسانہ کوثر، میاں عبدالرؤف عبوری ضمانتیں کنفرم ہو گئیں۔

عدالت نے مقدمہ کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزموں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کیں۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد جمیل نے لیگی ایم پی ایز کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جبکہ لیگی رہنماؤں کی طرف سے رانا اسداللہ خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پولیس نے سیاسی بنیادوں پر لیگی ایم پی ایز کو مقدمہ میں نامزد کیا ہے۔ استدعا ہے کہ مقدمہ میں شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں مگر گرفتار کا خدشہ ہے، عبوری ضمانتیں منظور کی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر