
بول ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےپلے اسٹور کو 34 ملین ڈالر کی ادائیگی روک دی گئی ہے جس کے باعث پاکستان کےموبائل صارفین یکم دسمبر 2022 سے گوگل پلے اسٹور کی سروسز ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایس بی پی نے ڈائریکٹ کیریئر بلنگ (ڈی سی بی) کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی وجہ سے گوگل، ایمیزون اور میٹا سمیت بین الاقوامی سروسز فراہم کرنے والوں کی 34 ملین ڈالرز کی سالانہ ادائیگی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے روک دی گئی ہے۔
پاکستان میں یکم دسمبر 2022 سے موبائل فونز کے ذریعے ایپ پلے اسٹور کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
بول ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی صارفین اب صرف کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے کے لیے گوگل اور دیگر بین الاقوامی ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرنے پر مجبور ہوں گے تاہم کریڈٹ کارڈ کی سہولت صارفین کے لئے صرف ایک مخصوص تعداد تک محدود رہے گی جس کے باعث موبائل صارفین کی اکثریت گوگل پلے اسٹور سے ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے سے محروم ہو جائے گی
ڈی سی بی کے اس نئے طریقہ کار کو منسوخ کرنے کے لئےخط ارسال
واضح رہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سمیت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور چار سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) نے مل کر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جمعہ کے روز ایک مشترکہ خط لکھا ہے جس میں ڈی سی بی کے طریقہ کار کو منسوخ کرنے کے اس کے فیصلے کو واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے۔
۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News