Advertisement
Advertisement
Advertisement

ضلع خوشاب کے جنگل سے لاکھوں روپے مالیت کی کورونا ویکسین برآمد

Now Reading:

ضلع خوشاب کے جنگل سے لاکھوں روپے مالیت کی کورونا ویکسین برآمد

ضلع خوشاب کے جنگلات سے لاکھوں روپے مالیت کی کورونا ویکسین برآمد ہونے پر انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنگل سے کورونا ویکسین برآمد ہونے پر ڈی سی خوشاب نے سی او ہیلتھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے، جنگل سے برآمد ہونیوالی سائنو فارم ویکسین کا پیج نمبر اور تاریخ معیاد مختلف نکلی

خوشاب کے قریبی جنگل سے لاکھوں روپے مالیت کی کورونا ویکسین ملنے پر ضلعی انتظامیہ خوشاب میں ہلچل مچ گئی ہے۔

جنگل میں کورونا ویکسین کی موجودگی پر سی ای او ہیلتھ اور ڈی ایچ او خوشاب موقع پر پہنچ گئے۔

سی ای او ہیلتھ اور ڈی ایچ او خوشاب نے جنگل سے ملنے والی کورونا ویکسین کورونا کی سائنو فارم ویکسین قرار دیدیا۔

Advertisement

ملنے والی کورونا ویکسین 3 بیجز پر مشتمل ہے اور کورونا ویکسین جنگل میں پہنچنے پر محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لئے عملہ نے یہ ویکسین جنگل میں پھینک دی تھی اور جعلی رپورٹ بنا کر حکومت پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔

بول نیوز کے رابطہ کرنے پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر امان اللہ کا کہنا ہے کہ جنگل سے ملنے والی ویکسین سائینو فارم ہی ہے مگر اس کا بیج نمبر اور تاریخ ہمیں ملنے والی ویکسین اور بیج نمبر سے مطابقت نہیں رکھتی۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خوشاب میثم عباس نے نوٹس لیتے ہوئے ہیلتھ اتھارٹی سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

بول نیوز کے رابطہ کرنے پر ڈی سی خوشاب میثم عباس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور معلوم کیا جا رہا ہے کہ ویکسین کس ضلع کی ہیں۔

میثم عباس نے مزید کہا کہ بیج نمبر ہمیں فراہم کی گئی کورونا ویکسین کے بیج نمبر سے نہیں ملتا، اس حوالے سے تحقیقات کیلئے ٹیم بھی تشکیل دیدی ہے اور جلد حقائق سامنے آجائیں گے اور اس میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر