Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ نیدرلینڈز نے زمبابوے کو شکست دیدی، دونوں ٹیمیں ایونٹ سے باہر

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ نیدرلینڈز نے زمبابوے کو شکست دیدی، دونوں ٹیمیں ایونٹ سے باہر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئیں۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 19.2 اوورز میں پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے جواب میں نیدرلینڈز نے آسان ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 18 اوورز میں پورا کیا۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 24 گیندوں پر 40 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 3 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، اس کے علاوہ ویسلی مدھویرے 1، کپتان کریگ ارون 3، ریگیس چکابوا 5، شان ولیمز 28، ملٹن شمبا 2، ریان برل 2، لیوک جونگوے 6 اور رچرڈ نگروا 9 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیدر لینڈز کی جانب سے پال وین میکرین نے 3، برینڈن گلوور، لوگن وین بیک اور بس ڈی لیڈز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز نے پراعتماد آغاز کیا تاہم اوپنر اسٹیفن مائیبرگ ابتدا میں 8 کے انفرادی اسکور پر جلد وکٹ گنوا بیٹھے تاہم میکس او ڈاؤڈ اور ٹام کوپر دوسری وکٹ پر 73 رنز کی شراکت داری بنائی، کوپر 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

کولن ایکرمین 1، بس ڈی لیڈے 8 اور کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 5 رنز بناکر نمایاں رہے، میکس او ڈاؤڈ نے ذمہ درانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر