Advertisement
Advertisement
Advertisement

باجوڑ میں فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید، دہشتگرد ہلاک

Now Reading:

باجوڑ میں فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید، دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے اور 1 دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے ہلال خیل میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب کو ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 1 دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں نائیک تاج محمد اور لانس نائیک امتیاز خان بھی شہید ہوئے، شہید لانس نائیک امتیاز خان کا تعلق مالاکنڈ سے ہے جبکہ شہید نائیک تاج محمد کا تعلق کو ہاٹ سے ہے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج پاک سرزمین سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
جائزہ مذاکرات ؛ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف لینے کی ہدایت کردی
مریم نواز نے سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے اہم فیصلے کرلیے
خوارج کی جانب سے مسجدوں کو فتنہ انگیزی کیلئے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف
پاک سعودی دفاعی معاہدے پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر