
حق مہر
کویتی شہری نے اپنی دلہن کو 30 لاکھ ڈالر حق مہر ادا کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی شہری نے اپنی شادی کے موقع پر دلہن کو 30 لاکھ ڈالر (66 کروڑ 22 لاکھ 45 ہزار روپے) کا حق مہر ادا کیا۔
مقامی اخبار کا کہنا ہے کہ کویتی شہری نے شادی کی رات ہی دلہن کو حق مہر کا چیک دیا، جو کویت کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا حق مہر ہے۔
کویت کے حکام کا کہنا ہے کہ کویت میں مہر کا کوئی ضابطہ نہیں ہے، اور اس ضمن میں کوئی کم سے کم یا زیادہ سے زیادہ کی حد مقرر نہیں ہے بلکہ اسے معاشرے کے افراد کی صوابدید پر چھوڑا گیا ہے جب کہ اب تک کم سے کم ایک دینار اور زیادہ سے زیادہ 25 ہزار دینار مہر کا ریکارڈ موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News