’پنجاب حکومت روزانہ کی بنیادپر کام کررہی ہے‘ پرویزالہیٰ
بول نیوز زرائع کے مطابق وزیر اعلی پیجاب پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ موجودہ پنجاب حکومت روزانہ کی بنیاد پرکام کررہی ہے تاہم نوازشریف خالی پلیٹیں بنانےمیں لگےہوئےہیں جبکہ شہبازشریف کوکام بالکل نہیں آتا اور وہ اپنی کارکردگی کے حوالے سے بےنقاب ہوچکے ہیں، انہوں نےاب تک کوئی کام نہیں کیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نےواضح کیا کہ آئینی طورپرجوآرمی چیف آئے ہیں ہم انکےساتھ ہیں۔ عمران خان کے مطابق حملےکرانے اور حکومت گرانےمیں اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ نہیں ہے اورانکی پنجاب حکومت عمران خان کی حفاظت کرے گی۔
پرویز الہی نے کہا کہ لانگ مارچ شروع ہونے کے بعد سے ہی ن لیگ کی شکلیں اجڑی ہوئی ہیں ،عمران خان نے اس لانگ مارچ سےکیاحاصل کیا اور کیا نہیں یہ کچھ روزمیں پتاچل جائےگا۔
’ لاہور میں ایک بڑا ایمرجنسی بلاک زیر تعمیر ہے، سروسزاسپتال کی ازسرنو تعمیر بھی کی جارہی ہے‘ وزیر اعلی پنجاب
وزیر اعلی پنجاب نے اپنی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بول نیوز کو بتایا کہ ہم صحت کارڈ کی سہولتوں میں مزیداضافہ کررہےہیں لاہورپی آئی سی اسپتال کومزیداپڈیٹ کرنے کے ساتھ سروسزاسپتال کونئےسرےسےدوبارہ تعمیر بھی کیا جارہا ہے ساتھ ہی لاہورمیں ایک بڑاایمرجنسی بلاک بھی اس وقت زیر تعمیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتےہیں کہ بہترین اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت فراہم کی جائے۔
’راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے‘ وزیر اعلی پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نےشکایات سیل کے چیئرمین زبیر احمد خان سے لاہور میں ملاقات کی جس میں شکایت سیل کے چیئرمین نے انہیں اپنی رپورٹ پیش کی جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے شکایت سیل کی کارکردگی اور شکایات کے ازالے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل ہرصورت حل کئے جائیں ، عوام کو ریلیف دینا اورعوام کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔
وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اورعوام کی خدمت مسلسل جاری رکھیں گے-
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
