’راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے‘ وزیر اعلی پنجاب
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نےشکایات سیل کے چیئرمین زبیر احمد خان سے لاہور میں ملاقات کی جس میں شکایت سیل کے چیئرمین نے اپنی رپورٹ پیش کیجس کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے شکایت سیل کی کارکردگی اور شکایات کے ازالے پر بریفنگ دی ۔
وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے عوامی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل ہرصورت حل کئے جائیں ،عوام کو ریلیف دینا اورعوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔
وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے واضح کیا کہ راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اورعوام کی خدمت مسلسل جاری رکھیں گے-
بعد ازاں وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے زبیر احمد خان کی بھابھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
