
فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ ایچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پرتگال نے گھانا کو 3-2 سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے عالمی ریکارڈ کے ساتھ پرتگال کی فٹ بال ٹیم نے گھانا کو گروپ ایچ میں 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔
واضح رہے کہ فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو اپنے کیرئیر کا 5 واں ورلڈ کپت کھیل رہے ہیں، انہوں نے گھانا کے خلاف پنالٹی کک پر گول کر کے پانچوں ورلڈ کپ میں گول کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔
فیفا ورلڈ کپ میں کرسٹیانو رونالڈو نے 2006 میں اپنا پہلا ورلڈکپ گول کیا جس کے بعد انہوں نے 2010، 2014 ،2018 اور اب 2022 کے ورلڈکپ میں بھی گول اسکور کیا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2022 کے 974 فٹ بال اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پرتگال کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو نے میچ کے 65 ویں منٹ میں پنالٹی کے ذریعے پہلا گول اسکور کیا۔
لیکن پرتگال کی برتری زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور گھانا کے کپتان آندرے آیو نے 73ویں منٹ میں گول کر کے پرتگال کی برتری ختم کر دی۔
بدقسمتی سے گھانا کی خوشی بھی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی، پرتگال کے جواؤ فیلکس اور رافیل لیو نے اگلے سات منٹ میں دو گول اسکور کر کے اسکور 3-1 کر دیا۔
کھیل کے 80 ویں منٹ کے بعد ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ پرتگال یہ میچ باآسانی دو گول کی برتری سے میچ جیت جائے گا تاہم گھانا کے عثمان بخاری نے 89 ویں منٹ میں گول کر کے اسکور 3-2 کر دیا۔
آخری چند منٹوں میں میچ انتہائی سنسنی خیز ہو گیا تھا، گھانا نے ایک گول کے خسارے کو ختم کرنے کی کافی کوشش کی مگر کامیابی نہ مل سکی۔
ریفری نے میچ کے اختتام کی سیٹی بجائی تو اسکور بورڈ پر پرتگال 2 کے مقابلے میں 3 گول سے آگے تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News