Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات 27 نومبر کو ہوں گے، سلطان چوہدری

Now Reading:

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات 27 نومبر کو ہوں گے، سلطان چوہدری
سلطان چوہدری

سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات 27 نومبر کو ہر صورت ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ کہنا کہ سیکورٹی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے یہ تاثر غلط ہے اور اس سے تحریک آزادی کشمیر پر منفی اثرات پڑیں گے کیونکہ آزاد کشمیر میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات 27 نومبر کو ہر صورت ہوں گے او ر منصفانہ ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس کلیکشن آزاد کشمیر حکومت کے پاس رہے گی اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، اس سلسلہ میں بعض لوگوں نے غلط فہمیاں پیدا کر رکھی ہیں لیکن ہم آزاد کشمیر کے ریاستی تشخص کو کسی صورت پامال نہیں  ہونے دیں گے۔

سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ باغ میں سرکٹ بینک کے قیام کے لیے چیف جسٹس ہائی کورٹ سے بھی بات کروں گا تاہم دریں اثناء ہائی کورٹ کا جو بینچ راولاکوٹ میں چار ماہ بند رہتا ہے وہ اس عرصہ کے لیے باغ منتقل کیا جانا چاہیے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو ختم کرنا چاہتا ہے جس کیلئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے ریاستی ڈیموگرافی تبدیل کر نے کیلئے ہندوؤں کی آباد کاری کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہندو وزیر اعلیٰ بنانے کیلئے مذموم ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے مجھے بحیثیت صدر آزادکشمیر سرکاری پروٹوکول دیا جو کشمیریوں کے موقف کی تائید ہے۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر نے یہ بھی کہا کہ بھارت اگر اپنا نیوکلیئر پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے تو ہمیں بھی اپنا پروگرام جاری رکھنا ہوگا، مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی آزادی کشمیر کا ضامن ہے۔

سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کے آزاد کشمیر پر حملے کی بزدلانہ دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت کو ایٹمی پروگرام، اقتصادی ترقی کیلئے اور مسئلہ کشمیر پر متحد اور یک زبان ہونا چاہیے۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں سیاسی رواداری موجود ہے، بھارت کے وزیر دفاع کی دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی تو کشمیری 1947 کی اپنی تاریخ دھرائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر