اسلام آباد (محمداویس) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لانگ مارچ کا خوف وفاقی حکومت نے تمام وفاقی سیکیورٹی ایجنسیوں سے اہلکار طلب کرلیے، سندھ پولیس کے بعد سندھ رینجرز کے اہلکار بھی اسلام آباد پہنچ گئے۔
کانٹینٹ سیل بول نیوز اسلام آباد کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے لانگ مارچ کا خوف وفاقی حکومت نے تمام سیکیورٹی ایجنسیز سے اہلکار طلب کرلئے، وفاقی حکومت نے سندھ پولیس کے بعد سندھ رینجرز کو بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے طلب کرلیا ہے۔
وفاقی حکومت کے طلب کرنے کے بعد سندھ رینجرز کے دستے اسلام آباد پہنچ گئے، سندھ رینجرز کے اہلکاروں کو پرانے ریڈ زون کے داخلی راستوں پر تعینات کیا گیا ہے۔
بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار اسلام آباد پہنچادیئے گئے مگر وفاقی دارالحکومت میں سندھ پولیس کے لیے بھی کھانے پینے اور سونے کا کوئی بندوبست نہیں سندھ پولیس کے اہلکار پورے دن پارکوں میں بیٹھے پر مجبور، پارکوں میں بیٹھ کر دن گزارنے لگے۔
اس کے ساتھ ایف سی کے اہلکاروں کے لیے رہائش کا کوئی بندوبست نہیں،فیصل مسجد اور سیکریٹریٹ مسجد میں ایف سی اہلکاروں کو ٹھہریا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News