Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 25 فیصد کمی ہوئی ہے، قاسم سوری

Now Reading:

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 25 فیصد کمی ہوئی ہے، قاسم سوری
قاسم سوری

قاسم سوری نے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 25 فیصد کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپننے ایک پیغام میں کہا کہ رجیم چینج آپریشن کے تحت لائی گئی پی ڈی ایم حکومت کے سات ماہ میں مشینری امپورٹ میں 48 فیصد کمی، فارن ایکسچینج ذخائر میں 51 فیصد کمی، بیروزگاری میں 22.5 فیصد اضافہ جبکہ ماہانہ ایکسپورٹس میں 19 فیصد کمی ہوئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن کے تحت لائی گئی پی ڈی ایم حکومت کے سات ماہ میں آئی ٹی ایکسپورٹ کے شعبے میں 21 فیصد کمی، ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 15 فیصد کمی، پاکستان کے ذمہ کل واجب الادا قرضے 625 کھرب روپے، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کی رقم میں 42 فیصد کمی۔

قاسم سوری کا کہنا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 25 فیصد کمی، موڈیز پاکستان کریڈٹ ریٹنگ میں B3 سے CAA1 گراوٹ، اوورسیز ترسیلات زر میں 8 فیصد سالانہ کمی ہوئی ہے جبکہ کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ کی شرح خطرناک حد تک 79 فیصد کو چھوگئی ہے۔

انہوں نے امپوڑٹڈ حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ صرف 7 ماہ میں پاکستانی معیشت کی تباہی، مہنگائی وبیروزگاری کی انتہا، غربت ومسائل میں ڈوبی عوام، حکومتی خاندانوں کی دولت میں راتوں رات اضافہ، خوف، تشدد، قتل وغارت، دہشتگردی میں اضافےکے ذمہ دار کون ہیں؟

سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا مزید کہنا تھا کہ اتنا نقصان تو بیرونی دشمن بھی نہ پہنچا سکتا جتنا اندرونی میر جعفروں نے پہنچایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر