پاکستان میں موجود انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں وائرل انفیکشن پھیلنے کے باعث کل ہونے والے میچ کا فیصلہ صبح کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں میں وائرل انفیکشن کی وجہ سے راولپنڈی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے کل صبح تک انتظار کیا جائے گا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹرز کل صبح 30-7 بجے انگلش کھلاڑیوں کا معائنہ کریں گے اور ان کی تجویز کے میچ ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ اگر انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی رپورٹ درست آئی تو میچ اپنے مقررہ وقت پر شروع ہو گا۔
پی سی بی کا کہنا تھا کہ اگر میچ کل شروع نہ ہوا تو جمعہ سے پنڈی ٹیسٹ کا آغاز ہو گا، جو کہ پانچ دن کا ہی ہو گا۔
پی سی بی نے مزید کہا کہ ملتان اور کراچی ٹیسٹ میچز اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آج انگلینڈ کی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کے کیمپ میں وائرل انفیکشن کے پھیلنے پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں کرکٹ بورڈز نے متفقہ طور پر پہلے ٹیسٹ کے آغاز کے فیصلے کو مؤخر کرنے پر اتفاق کیا جو کل راولپنڈی میں شروع ہونے والا ہے۔
دونوں بورڈز نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ انگلینڈ کے کھلاڑی جمعرات کی صبح میدان میں اترنے کے لیے کافی صحت یاب نہیں ہوئے، پھر ٹیسٹ جمعہ کو شروع ہوگا اور یہ پانچ روزہ میچ ہوگا۔
اس صورت حال میں، ملتان میں دوسرے اور کراچی میں تیسرے ٹیسٹ کا شیڈول غیر متاثر رہے گا اور اصل شیڈول کے مطابق بالترتیب 9-13 اور 17-21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
ٹکٹ خریدنے والوں کے لیے مزید معلومات جمعرات کی صبح شیئر کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
