Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اور احتجاج، تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع

Now Reading:

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اور احتجاج، تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع
190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اور احتجاج سے متعلق آئی جی اسلام آباد نے تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی25 مئی کو بھی اپنی گارنٹی کی خلاف ورزی کرچکی۔ علی امین گنڈا پور اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے وزیر داخلہ کو جان کی دھمکی بھی دی۔ ویڈیوز موجود ہیں جن میں کارکنوں کو غلیلیں بھی دی جارہی ہیں اورشیخ رشید اور فیصل واوڈا کہہ چکے یہ خونی مارچ ہوگا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا کہ خود عمران خان بھی تسلیم کر چکے ان کے کچھ لوگ مسلح ہیں۔ سپریم کورٹ واضح کر چکی اجتماع کی اجازت جمہوری حق کے طورپردی جاتی ہے۔ سپریم کورٹ کہہ چکی اجتماع قانونی حکومت کو ختم کرانے کیلئے نہیں ہوسکتا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ احتجاج سے ڈپلومیٹک موومنٹ بھی بند ہوتی ہے۔ ائیرپورٹ تک جانے والے راستوں پر وفاقی ایجنسیز کو اختیار دیا جائے۔

Advertisement

رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی کہ پی ٹی آئی سے فنانشل گارنٹی بھی لی جا سکتی ہے کہ کوئی نقصان نہ ہو۔ پی ٹی آئی مطلوبہ ضمانت دے دے تو کنٹینرز بھی رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی اورعدالتی فیصلوں کیمطابق ہی پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دی جائے۔

آئی جی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مطلوبہ شرائط کیمطابق احتجاج ہوا تو سیکیورٹی دینے کو تیار ہیں۔

عمران خان کی جان کو لاحق خطرات سے متعلق تھریٹ الرٹس بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر