Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایئر شو میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی شرکت قوم کیلئے باعث فخر ہے، ایئر چیف

Now Reading:

ایئر شو میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی شرکت قوم کیلئے باعث فخر ہے، ایئر چیف

ایئر چیف نے کہا ہے کہ ایئر شو میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی شرکت قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بحرین ائیر شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جس میں “فخر پاکستان” جے ایف-17 تھنڈر طیارے نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے وفود کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تقریب میں دیگر طیاروں اور دفاعی آلات کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر تیار کردہ جے ایف-17 لڑاکا طیارہ نمائش کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

پاک فضائیہ کے دستے سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ائیر شو میں پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں ان کی شرکت قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

ایئر چیف نے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی تمام تر کاوشوں کو سراہا جبکہ انہوں نے میگا ایونٹ میں عمدہ شو پیش کرنے پر پاک فضائیہ کی ٹیم کی بھی تعریف کی۔

Advertisement

بعد ازاں سربراہ پاک فضائیہ نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور کئی اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی۔

قبل ازیں پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے جنگی طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں اور جدید ترین ہتھیاروں کے متعلق حاضرین کو معلومات فراہم کیں۔ حاضرین فخر پاکستان جے ایف-17 تھنڈر طیارے کو اپنے درمیان دیکھ کر پرجوش تھے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ سٹیٹک ڈسپلے کے علاوہ، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے تیار کردہ جے ایف-17 طیارے نے ایروبیٹکس کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔

اس موقع پر بحرین کی فضاؤں میں طیارے کی گھن گرج کے ساتھ ساتھ، بے صبری سے منتظر ہجوم کا جوش و خروش بھی قابلِ دید رہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بننے والے ڈسپلے نے شائقین کو خوب محظوظ کیا اور جیسے ہی طیارہ واپس رنوے پر اترا حاضرین نے پرجوش انداز میں تالیوں سے اس کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا مزید کہنا ہے کہ ایئر شو میں جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی شرکت پاک فضائیہ کے لیئے اپنی جدید صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا ایک بہترین موقع ہے، بحرین انٹرنیشنل ائیر شو نے ممکنہ خریداروں کو بین الاقوامی مارکیٹ میں لڑاکا طیارے کی غیر معمولی صلاحیتوں کو جانچنے کاایک بہترین موقع فراہم کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر