Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہوائی میں دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں پھٹ پڑا

Now Reading:

ہوائی میں دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں پھٹ پڑا

دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں ہوائی کا ’ماونا لو‘ تقریباً 40 سالوں میں پہلی بار پھٹ رہا ہے۔

ہوائی کے حکام نے کہا کہ آتش فشاں سے نکلنے والے لاوا کا بہاؤ چوٹی کے علاقے میں موجود ہے اور نیچے کی ڈھلوان والی انسانی آبادی کو خطرہ نہیں ہے۔

لیکن دوسری جانب یو ایس جیولوجیکل سروس کے نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ صورتحال تیزی سے بدل سکتی ہے۔

ہوائی کے بگ آئی لینڈ اور اس کے آس پاس کے سمندری جزیروں میں رہائشیوں کو خبردار کر دیا گیا ہے، اور رہائشیوں کو چوکس رہنے کو کہا گیا ہے۔

آتش فشاں کے الرٹ کی سطح کو مشورہ سے “انتباہ” میں اپ گریڈ کیا گیا ہے، جو اس کی اعلی ترین درجہ بندی ہے۔

Advertisement

ماونا لوا آخری بار مارچ اور اپریل 1984 میں پھوٹا تھا، جس کے لاوے نے ہیلو شہر کے 5 میل کے علاقے کو متاثر کیا تھا۔

آتش فشاں کے پھٹنے کا آغاز گزشتہ روز ہوا تھا، آتش فشاں کے کھوکھلے کیلڈرز کے نیچے سے بڑی تیزی سے گرم لاوا باہر نکلنا شروع ہو گیا ہے۔

آتش فشاں کے پھٹنے سے قبل علاقے میں ایک درجن سے زائد 2.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کئے گئے۔

امریکہ کے جیولوجیکل ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ماضی کے واقعات کی بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ اس کی پیش قدمی میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر