Advertisement
Advertisement
Advertisement

منی لانڈرنگ کیس؛ گواہ نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازکوکلین چٹ دے دی

Now Reading:

منی لانڈرنگ کیس؛ گواہ نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازکوکلین چٹ دے دی
حمزہ اور شہباز شریف

شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس سے بری

سماعت کے دوران منی لانڈرنگ کیس میں گواہ تجمل اسلام نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازکوکلین چٹ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں وزیراعظم شہبازشریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ نے گواہ پر جرح مکمل کی، گواہ تجمل اسلام نےشہبازشریف، حمزہ شہبازکوکلین چٹ دیدی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی اورحاضری سے مستقل استثنی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔

احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت نمبر 9 کےجج قمرالزمان نے کیس پر سماعت کی۔ گواہ نے گڈ نیچر اور یونیٹاس سٹیل کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ پیش کیا۔

Advertisement

گواہ تجمل اسلام نے عدالت کو بتایا کہ پرائیویٹ بینک میں آپریشن مینجر کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہا ہوں، شہباز شریف، حمزہ کیخلاف منی لانڈرنگ کا عنصر سامنے نہیں آیا۔

گواہ نے عدالت کے سامنے بیان دیا جس میں کہا کہ گڈ نیچرکمپنی اور یونیٹاس سٹیل ملز سےملزمان کا تعلق نہیں۔ یونی ٹاس سٹیل اور گڈ نیچر کمپنی کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال نہیں ہوئے۔

حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، وکلاء نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست جمع کراتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ حمزہ شہباز کو کمر کی تکلیف ہے۔

حمزہ شہباز نے مستقل حاضری معافی کی درخواست بھی دائر کی جس میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں اور پارٹی کے عہدیدار ہیں سرکاری مصروفیات کے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

حمزہ شہباز کی جانب سے یہ مؤقف بھی پیش کیا گیا کہ حمزہ شہباز کی جگہ حاضری کیلئے پلیڈر مقرر کرنے کو تیار ہیں۔

وزیر اعظم شہبازشریف کوعدالت نے مستقل حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔ شہباز شریف کی جگہ حاضری کیلئے ان کے پلیڈر انوار حسین پیش ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر