عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ اورکیس میں شریک ملزم کی حاضری معافی کی درخواستیں منظور کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات اسمگلنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ اور شریک ملزم محمد اکرم کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواستیں منظورکرتے ہوئی منشیات اسمگلنگ سے متعلق مزید کارروائی کیلئے کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔
اسپیشل جج اینٹی نارکوٹکس شیخ نعیم نے رانا۔ثنا اللہ سمیت دیگر کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے رانا ثنا اللہ کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ رانا ثنا اللہ لا اینڈ آڈر کے سلسلے میں مصروف ہیں ایک روز کی حاضری معاف کی جائے۔
شریک ملزم محمد اکرم دل کی تکلیف کی وجہ سے پیش نہیں ہوا اس کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
