Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہر قائد میں جرائم کا جن بے قابو

Now Reading:

شہر قائد میں جرائم کا جن بے قابو

شہر قائد میں جرائم کا جن بے قابو ہوگیا ہے، شہر کے باسی ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں۔

حکومت کی نااہلیاں، معاشی بحران، مہنگائی، بیروزگاری، غربت وجہ کچھ بھی ہو، تین کروڑ سے زائد آبادی والا شہر کراچی اسٹریٹ کرائمز کا گڑھ بن گیا ہے۔

روزو شب ہر جانب ڈاکو راج نے عوام کوخوف و ہراس میں جکڑا ہوا ہے، پولیس لگام ڈالنے میں بری طرح ناکام ہے۔

شہر بھر میں تواتر سے رونما ہونے والی ریکارڈ توڑ وارداتوں نے پولیس حکام کے امن و امان کے راگ الاپنے کی قلعی کھول دی ہے۔

اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافے کے حوالے سے پلس کنسلٹنٹ نے کراچی کے ساتوں اضلاع کے ایک ہزار سے زائد شہریوں کی رائے پر مبنی سروے جاری کیا، جس میں کراچی میں 69 فیصد شہریوں کے اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بننے کا انکشاف ہوا ہے۔

Advertisement

سروے کے مطابق اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بننے والوں میں ہر 10 میں سے 7 افراد نے اپنے پڑوسیوں کے اسٹریٹ کرائمز کا شکار ہونے کا بتایا، 63فیصد نے کسی آفس کے ساتھی جبکہ 23 فیصد نے خود اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں لٹنے کا انکشاف کیا۔

کراچی میں پولیس کی اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں پر قابو پانے کی ہرحکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔

اسٹریٹ کرائم کے لئے قانون میں سخت سزا ہونی چاہیے،اسٹریٹ کرائم آسان جرم ہے،سزا نہ ہونے کی وجہ سے ملزم فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر