 
                                                                              مبینہ اغوا سے متعکق کیس میں عدالت نے سیکرٹری صحت کو بچی کے ذہنی معائنےکیلئےدوبارہ میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں کم عمر بچی دعا زہرا کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے بچی کے ماہر نفسیات ڈاکٹرز سے ذہنی معائنے سے متعلق سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ بچی کا ذہنی معائنے کرنے والی ڈاکٹرز نے رپورٹ جمع کرادی ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس ریکارڈ کا حصہ بنالی ہیں۔
ڈاکٹرعظمیٰ کے مطابق رپورٹ مکمل نہیں بچی سے مزید ملاقاتیں کرکے رپورٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔
عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ ڈاکٹر فاطمہ ریاض نے بتایا کہ بچی کے والدین نے انہیں گفٹس دیے ہیں اور جانب داری کا کہا۔ ڈاکٹر فاطمہ ریاض وہ گفٹس عدالت لے کر آئیں تھیں جو محکمہ صحت کے چیف ٹیکنیکل آفیسر کے حوالے کردیے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ مدعی مقدمہ کے وکیل نے ڈاکٹر فاطمہ کے رویے پر اعتراض کیا۔ مدعی مقدمہ کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے محکمہ صحت کو ڈاکٹر فاطمہ کے خلاف شکایت بھیجی ہے۔ مدعی مقدمہ کے وکیل نے کہا کہ محکمہ صحت نے ڈاکٹر فاطمہ کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے سیکرٹری صحت کو بچی کے ذہنی معائنے کے لیے دوبارہ میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر چائلڈ سائیکاٹرسٹ اور ڈاکٹر عظمی کو شامل کیا جائے۔ میڈیکل بورڈ 15 دن میں کارروائی مکمل کرکے ٹرائل کورٹ میں رپورٹ پیش کریں۔
عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر فاطمہ ریاض کی کوئی شکایت یا مدعی مقدمہ کی کوئی شکایت کیس کے میرٹ پر اثر انداز نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے شکایت آزادانہ طورپرمنطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 