Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کون ہیں؟

Now Reading:

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کون ہیں؟
لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس

آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے جی ایچ کیو کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کا نام بھی شامل ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کا تعلق  بلوچ رجمنٹ سے ہے۔ وہ اس وقت چیف آف جنرل اسٹاف ہیں اور اس سے قبل ٹین  کور کی کمانڈ کر چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس  بھارت کے امور پر وسیع تجربے کے حامل ہیں چونکہ راولپنڈی کور تعیناتی میں توجہ کشمیر اور گلگت بلتستان پر بھی ہوتی ہے، اس لیے سیاسی حوالے سے بھی یہ اہم کور ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو اکتوبر 2020 میں کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا۔ تعیناتی کے دوران فروری 2021 بھارت اور پاکستان کی افواج میں 2003 کے جنگ بندی معاہدے کے احترام کا معاہدہ ہوا تھا، اس معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانا لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کی ذمہ داری تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس ماضی میں انفنٹری اسکول کوئٹہ کے کمانڈنٹ رہ چکے ہیں۔ وہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے پرسنل اسٹاف آفیسر بھی تھے۔

Advertisement

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس مری میں تعینات بارہ  انفنٹری ڈویژن کی بھی کمانڈ کر چکے ہیں،  جہاں آزاد جموں و کشمیر ان کی ذمہ داری کے علاقے میں شامل تھا۔

اس سے قبل آئی ایس پی آر کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) نے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھیجی تھی۔ سمری میں 6 سینیئر لیفٹیننٹ جنرلز کے نام شامل ہیں جو وزارت دفاع کو بھیجے گئے ہیں۔

Advertisement

بعد ازاں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی تصدیق کی کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے اور باقی مراحل بھی جلد طے ہوجائیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے والی سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے اور دوسرا نام لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد، تیسرا نام لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، چوتھا لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، پانچواں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور چھٹا نام لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر