Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس امریکہ جوہری تخفیف اسلحہ مذاکرات ملتوی

Now Reading:

روس امریکہ جوہری تخفیف اسلحہ مذاکرات ملتوی

روس اور امریکہ کے درمیان جوہری اسلحہ کی کمی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے حکام کی ملاقات 29 نومبر سے 6 دسمبر تک مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونی تھی، جس کا ایجنڈا جوہری تخفیف اسلحہ تھا۔

ماسکو کی وزارت خارجہ اور امریکی سفارت خانے کے مطابق، روس اور امریکہ کے درمیان اس ہفتے ہونے والے جوہری تخفیف اسلحہ کے مذاکرات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

دونوں ممالک کے حکام کی ملاقات 29 نومبر سے 6 دسمبر تک مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں طے تھی تاکہ نئے جوہری ہتھیاروں میں کمی کے معاہدے کے تحت معائنہ دوبارہ شروع کیا جا سکے لیکن مارچ 2020 میں عالمی وبائی مرض کورونا کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آج امریکی محکمہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ قاہرہ میں مشاورتی کمیشن کا طے شدہ اجلاس اب اپنی مقررہ تاریخ پر نہیں ہو گا۔

Advertisement

امریکی محکمہ نے مزید کہا ہے کہ اس مشاورتی کمیش کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ایک اخبار نے اس منسوخی کی کوئی وجہ نہیں بتائی حالانکہ امریکی سفارت خانے کے حوالے سے اخبار نے کہا کہ یہ فیصلہ روس کا تھا۔

اخبار کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے پیش رفت کی توقعات کو کم کر دیا تھا، حالانکہ یہ بات چیت اس بات کی علامت تھی کہ دونوں فریق کم از کم بات چیت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، حالانکہ تعلقات سرد جنگ کے بعد اپنی کم ترین سطح پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر