Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیمی فائنل میں روہت شرما کی کپتانی دباؤ کا شکار تھی، وریندر سہواگ

Now Reading:

سیمی فائنل میں روہت شرما کی کپتانی دباؤ کا شکار تھی، وریندر سہواگ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں بھاری مارجن کی شکست کے بھارتی ٹیم پر تنقید جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی کارکردگی اور کھیل کے نقطہ نظر کے حوالے سے وریندر سہواگ کرکٹ کی ویب سائٹ کو انٹرویو میں روہت شرما کی کپتانی پر کافی تنقید کی۔

بھارت کے سابق بلے باز وریندر سہواگ نے سیمی فائنل میچ میں روہت شرما کی کپتانی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی معیار کے کپتان کی طرح نہیں لگتا تھا۔

سہواگ نے شرما کی کپتانی پر اپنے مشاہدات شیئر کیے، اور تجویز کیا کہ کپتان روہت شرما نے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے اپنی بولنگ میں جو تبدیلیاں کیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ دباؤ میں تھے۔

وریندر سہواگ نے ویب سائٹ کو بتایا کہ روہت سیمی فائنل میں عالمی سطح کے کپتان نہیں لگ رہے تھے۔

Advertisement

وریندر کے مطاق کچھ فیصلوں جیسے کہ پاور پلے میں اکسر کو گیند کرانا، ارشدیپ کو دوسرا اوور نہ دینا، اور بھونیشور کے پہلے اوور میں پنت کو وکٹ کے قریب کھڑے ہونے کے لیے کہنا، یہ سب ظاہر کرتا ہے کہ روہت شرما دباؤ میں تھے۔

وریندر کا کہنا تھا کہ ہم انہیں بھارت یا آئی پی ایل کا بہترین کپتان کہتے ہیں، لیکن آج انہوں نے کچھ چیزیں صحیح طریقے سے نہیں کیں۔ اور جب آپ بطور کپتان دباؤ محسوس کرتے ہیں، تو آپ میدان میں اسی قسم کی تبدیلیاں کرتے ہیں۔

بھارت 18 نومبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گا، اس سیریز کے لیے ویرات کوہلی، کے ایل راہول اور روہت شرما کو آرام دیا گیا ہے۔

ہاردیک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ون ڈے ٹیم کی قیادت شیکھر دھون کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر