Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کون ہیں؟

Now Reading:

لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کون ہیں؟
لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود

لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود

آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے جی ایچ کیو کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پریذیڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کا نام بھی شامل ہے۔ 

لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے جو پاک فوج میں بہت مضبوط کیرئیر کے حامل ہیں۔ انہیں خاص طور پر پاکستان کی مغربی سرحد کا ماہر مانا جاتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے بطور میجر جنرل شمالی وزیرستان میں ڈویژن کی کمان سنبھالی۔ 2019 میں لیفٹیننٹ جنرل بننے کے بعد انہیں جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آف کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے افغان سرحد کے ساتھ باڑ لگانے کے منصوبے کی نگرانی بھی کی۔ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود اس وقت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پریذیڈنٹ ہیں۔ وہ اس سے قبل پشاور کے کور کمانڈر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود آئی ایس آئی میں بطور تجزیاتی ونگ ڈائریکٹر جنرل بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے چیف انسٹرکٹر کے طور پر بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل آئی ایس پی آر کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) نے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھیجی تھی۔ سمری میں 6 سینیئر لیفٹیننٹ جنرلز کے نام شامل ہیں جو وزارت دفاع کو بھیجے گئے ہیں۔

بعد ازاں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی تصدیق کی کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے اور باقی مراحل بھی جلد طے ہوجائیں گے۔

Advertisement

وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے والی سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے اور دوسرا نام لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد، تیسرا نام لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، چوتھا لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، پانچواں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور چھٹا نام لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر