Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین کے تین خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ

Now Reading:

چین کے تین خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ

چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے مدار میں چین کے پہلی بار عملے کی حوالگی کو مکمل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ چین نے تین خلابازوں کو اپنے خلائی سٹیشن پر لے جانے والا شینزو-15 خلائی جہاز لانچ کیا ہے، جہاں وہ مدار میں ملک کے پہلے عملے کی حوالگی کو مکمل کریں گے۔

China launches three-person space mission to finish construction on Tiangong  station - ABC News

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے چائنا مینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی ایم ایس اے) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تینوں خلاء بازگزشتہ روز شمال مغربی چین کے صحرائے گوبی میں جیوکوان لانچ سینٹر سے لانگ مارچ ایف 2 نامی راکٹ کے ذریعے اپنے سفر پر روانہ ہوئے۔

Advertisement

ایجنسی نے پیر کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ چھ ماہ کے مشن کے لیے ٹیم کی قیادت تجربہ کار فی جون لونگ اور دو پہلی بار خلاباز ڈینگ کنگ منگ اور ژانگ لو کر رہے ہیں۔

چین کے تجربہ کار 57 سالہ فی جون لونگ 17 سال بعد خلاء میں دوبارہ گئے ہیں اس سے قبل انہوں نے 2005 میں شینزو 6 خلائی مشن کی کمانڈ کی تھی۔

China sends three astronauts to complete space station construction

ان کی ٹیم تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر سوار تین دیگر خلابازوں کے ساتھ شامل ہو گی، جو جون کے اوائل میں پہنچے تھے۔

چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں ایک وقت میں چھ خلابازوں کو رکھنے کی گنجائش ہے اور انہیں خلائی اسٹیشن تک پہنچنے میں تقریباً ایک ہفتہ لگے گا۔

China lays out big plans for its new Tiangong space station | Space

Advertisement

برطانیہ کی قومی خلائی اکیڈمی کے ڈائریکٹر انو اوجھا نے کہا کہ عملہ فی الحال تیانگونگ خلائی اسٹیشن کو پکڑ رہا ہے۔

انو اوجھا نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ چینی خلائی راکٹ انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ اپنے سفر پر گامزن ہے اس کا  مطلب ہے کہ انہیں خلائی اسٹیشن سے ملنا ہے اور انہیں خلائی اسٹیشن کے ساتھ گودی میں جانا ہے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر