Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابھی تو میں جوان ہوں، کرکٹر افتخار احمد کا دو ٹوک پیغام

Now Reading:

ابھی تو میں جوان ہوں، کرکٹر افتخار احمد کا دو ٹوک پیغام

پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے کرکٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ میں مزید سال بھر کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 32 سالہ آل راؤنڈر افتخار احمد ابوظہبی ٹی 10 لیگ 2022 میں بنگلہ ٹائیگرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، انہوں نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سال مزید کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

افتخار احمد نے وضاحت کی کہ وہ سخت محنت اور تربیت پر یقین رکھتے ہیں اور اس سے انہیں اپنے کھیل پر اعتماد پیدا ہوتا ہے۔

پاکستان کے عمر رسیدہ کھلاڑی کا کہنا تھا کہ محنت اور تربیت کی وجہ سے میں سال بھر مسلسل کرکٹ کھیل سکتا ہوں، کیونکہ یہ میرا پیشہ ہے اور مجھے فٹنس کے مسائل کا سامنا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ افتخار احمد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سیدھا ابوظہبی ٹی 10 لیگ کھیلنے متحدہ عرب امارت پہنچے تھے۔

Advertisement

افتخار احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ٹی 10 لیگ کے تیز ترین فارمیٹ میں دنیا کے مشہور ترین کھلاڑی بھی شامل ہیں جن میں بڑی مہارت اور قابلیت ہے جس کی وجہ سے ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ کرنے کا رجحان ہے اور اچھی کرکٹ کھیلی جا رہی ہے۔

پچوں کے بارے میں پوچھے جانے پر 32 سالہ کھلاڑی نے وضاحت کی کہ ایونٹ کے لیے استعمال کی جانے والی پچز بہت اچھی ہیں جس سے بلے بازوں کو اچھا سکور بنانے کا موقع ملتا ہے۔

افتخار احمد کے علاوہ پاکستان نے ابوظہبی میں ہونے والی ٹی 10 لیگ میں کرنل زاہد، وقاص مقصود، عماد وسیم، عماد بٹ، محمد عثمان، محمد عرفان، عدیل ملک، اعظم خان، وہاب ریاض اور محمد عامر کو بھیجا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر