Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ملزم نوید کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

Now Reading:

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ملزم نوید کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ
ملزم نوید

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے میں ملزم نوید کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نوید تین بار انٹرویو کے باوجود اپنے بیان پر قائم پے۔ ملزم سے مختلف اوقات میں تین بار تفتیش کی گئی۔  تینوں بار سوالات کی نوعیت بدلی گئی،

ذرائع کے مطابق ملزم پہلے ہرانٹرویو میں دن والے بیان پر قائم رہا۔ دوران تفتیش ملزم سے سختی سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ جے آئی ٹی کنوینئرنے اتوار کے روز وزیر آباد میں گزارا۔

سابق وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کے معاملے پرگذشتہ روز مارچ کے دوران ڈیوٹی پرتعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم حملے کے وقت ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے پوچھ گچھ کرے گی۔ حملے کے روز حقیقی آزادی مارچ پر کنٹینر کے قریب 570 پولیس اہلکار و افسران موجود تھے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کچھ پولیس افسران و اہلکار سول کپڑوں میں بھی تعینات تھے۔ سول کپڑوں میں تعینات افراد کا کام کسی بھی مشکوک نقل و حرکت پر نظر رکھنا تھا کہ پولیس کی وردی و سول کپڑوں میں بھاری تعداد میں تعیناتی کے باوجود مسلح شخص پنڈال میں کیسے پہنچا؟

جے آئی ٹی ضلعی اعلی پولیس افسرسمیت ڈیوٹی پر مامور افراد کے بیان بھی قلمبند کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر