
مسرت جمشید چیمہ کا بیان
مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ منڈی بہاؤالدین کی عوام جاگ اٹھی ،عمران خان کی محنت رنگ لائی ہے۔
آج منڈی بہاؤ الدین کی عوام نے ثابت کیا ہے قوم جاگ چکی ہے اور چئیرمین کی جدوجہد رنگ لے آئی ہے. چئیرمین نے لانگ مارچ کی جو ذمہ داری عوام کو سونپی ہے وہ عوام بخوبی نبھا رہے ہیں اور حقیقی آزادی کی جدوجہد میں بھرپور شامل ہیں pic.twitter.com/00zpX05jYU
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) November 14, 2022
ترجمان پنجاب حکومت نےکہا کہ آج عوام نے منڈی بہاؤالدین کو عمران خان کا قلعہ ثابت کردیا ہے، علاقے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کی اتنی تعداد سیاسی جلسے میں شریک ہوئی۔
مسرت جمشید چیمہ نے یہ بھی کہا کہ عوام نے چوروں، غاصبوں اور لٹیروں کی امپورٹڈ حکومت کو یکسر مسترد کردیا ہے، عمران خان کو آج منڈی بہاؤالدین فتح کرنا مبارک ہو۔
ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ ہر آنیوالے علاقے میں عوام کا جم غفیر عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ کا استقبال کررہا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News