 
                                                      بابراعظم
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے پہلے بابراعظم کی فارم سے متعلق تشویش کا اظہار کیا جارہا تھا تاہم انہوں نے انتہائی اہم میچ میں نصف سنچری بناکر ناقدین کو خاموش کردیا۔
البتہ آسٹریلیا میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بابراعظم اپنے ناقص فیصلوں کی وجہ سے شدید تنقید کے زد میں رہے اور کئی سابق کھلاڑیوں کی جانب سے ان کی کپتانی پر سوال اٹھائے گئے تاہم اب قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اہم راز سے پردہ اٹھادیا۔
https://twitter.com/ShazziyaM/status/1590598552618946562?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1590598552618946562%7Ctwgr%5E632698e46ece5e1152ea8552a42ceebdc255cfe7%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2022-11-10%2Fnews-3348773.html
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا کہ وہ جب وزیراعظم تھے تو انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین سے کہا کہ وہ بابراعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کریں۔
خیال رہے کہ بابر اعظم کو اکتوبر 2019ء میں سرفراز احمد کی جگہ کپتان مقرر کیا گیا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس کرکٹ دیکھنے کا زیادہ وقت نہیں ہوتا لیکن میں نے بابراعظم کی 2 مکمل اننگز دیکھی ہیں اور اس کے بعد ہی میں نے چیئرمین پی سی بی سے کہا کہ آپ اسے ضرور کپتان بنائیں کیوں کہ اس میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہماری ٹیم اچھی جارہی ہے اور ہم یہ فائنل جیت سکتے ہیں، انشااللہ
واضح رہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بابراعظم کی قیادت میں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی جہاں انہیں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اب آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جہاں اتوار کو فائنل میں قومی ٹیم کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 