کاغذ کے ہوائی جہاز سے گول کر کے لوگوں کو حیران کرنے والا نوجوان سوشل میڈیا پرمقبول ہو گیا۔
Best Goal ever !! pic.twitter.com/MAerdtiL9O
— Joey (@DrJoyeeta) November 24, 2022
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان فٹ بال میچ کے ٹکٹ کا ہوائی جہاز بناتا ہے اور اپنی سیٹ سے اسٹیڈیم کی جانب اُڑا دیتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی نوجوان کاغذی ہوائی جہاز اسٹیڈیم کی جانب اُڑاتا تو جہاز تیز رفتار سے اُڑ کر کھلاڑیوں کے درمیان سے ہوتا ہوا ’ٹیک آف‘ کر کے بہترین گول کردیتا۔
یاد رہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے جوانٹرنیٹ پر اب وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ہونے والی اس دلچسپ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پرمتعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک اسٹیڈیم کا سب سے بہترین گول۔
جبکہ ایک صارف تو اس کاغذی گول سے اتنا متاثر ہوئے کہ انہوں نے مشورہ دیا کہ یہ اسٹنٹ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے کافی اچھا رہے گا۔
یہ ہی نہیں ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ میری تو آنکھوں کو ہی یقین نہیں آرہا کہ اتنی اونچائی سے کیسے اس نوجوان نے اتنا بہترین گول کر دیا۔
واضح رہے کہ اکثر اچانک ہو جانے والے اسٹنٹ سوشل میڈیا پر سب کی توجہ اپنی جانب مبزول کر لیتے ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
