Advertisement
Advertisement
Advertisement

شازیہ مری کی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے ڈائریکٹر جنرل  سے ملاقات

Now Reading:

شازیہ مری کی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے ڈائریکٹر جنرل  سے ملاقات
شازیہ مری

وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام  شازیہ مری نے اٹلی کے شہر روم میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے ڈائریکٹر جنرل  کیو  یو ڈونگیو سے ملاقات کی ہے۔

وفاقی وزیر شازیہ مری نےجناب کیو  یو ڈونگیو کو پاکستان میں سیلاب کے بعد خوراک کی قلت ، زرعی شعبے کی تباہی و دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

شازیہ مری نے ادارہ خوراک و زراعت کے سربراہ کو پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے زریعہ بروقت مہیا کردہ امداد سے بھی آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر شازیہ مری نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے ڈائریکٹر جنرل جناب کیو یو ڈونگیو اور ایف اے او کونسل کے سابق چیئرمین جناب خالد محمود کو سندھ کی ثقافت اجرک کے تحفے بھی پیش کئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھاکہ پاکستان کے لئے عالمی ادارہ خوراک کی خدمات اور خاص طور پر بی آئی ایس پی کے ساتھ خواتین و بچوں کی صحت کے لئے اشتراک عمل کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر