Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

Now Reading:

ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

بھارت کے بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف نصف سنچری بنا کر اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے اسٹار کھلاڑی ویرات کوہلی نے آج ایڈیلیڈ اوول میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں 40 گیندوں پر شاندار 50 رنز بنائے، ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں 4 ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

اس میچ میں ویرات نے 40 گیندوں پر شاندار 50 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، انہوں نے 125.00 کے اسٹرائیک ریٹ سے نصف سنچری اسکور کی۔

ٹورنامنٹ کے جاری ایڈیشن میں یہ ان کی چوتھی نصف سنچری تھی۔ وہ اس وقت ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے چھ اننگز میں 98.66 کی اوسط سے 296 رنز بنائے ہیں۔ اس میں میلبورن میں پاکستان کے خلاف 82 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگ بھی شامل ہے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی اس نصف سنچری کے ساتھ 115 میچوں کی 107 اننگز میں 52.73 رنز 4008 رنز تک پہنچ گئے ہیں جس میں ایک سنچری اور 37 نصف سنچریز شامل ہیں۔

ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بہترین انفرادی اسکور 122 رنز ناٹ آؤٹ ہے جبکہ مختصر فارمیٹ میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 137.96 ہے۔

Advertisement

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دیگر ٹاپ بلے بازوں میں بھارتی کپتان روہت شرما دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 3853 رنز بنائے ہیں، تیسرے نمبر پر3531 رنز کے نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل ہیں۔

مختصر ترین کرکٹ کے اس فارمیٹ میں رنز کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر بابر اعظم کا نام آتا ہے جنہوں نے 3323 رنز بنائے ہیں، جبکہ آئرلینڈ کے اوپنر پال اسٹرلنگ 3181 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر