فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے قانون کے مطابق گھڑی خریدی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جب عمران خان پر کوئی کیس نہیں ملا تو کیس یہ بنایا گیا کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے عمران خان کو مہنگی گھڑی تحفے میں دی اور وہ گھڑی توشہ خانہ سے خرید کر مہنگے داموں مارکیٹ میں فروخت کر دی گئی۔
۔جب بیرون ملک دورے میں ایک تحفہ ملتا ہے تو وہ وزارت خارجہ کا پروٹوکول آفیسر وصول کرتا ہے اور وہ وطن واپسی پر روزہ خانہ میں جمع کرا کر اس کی رسید متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں جمع کرواتا ہے۔(جاری)
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 15, 2022
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو یہ کہ پانچ ملین ڈالر کی گھڑی کبھی کسی بھی وزیر اعظم کو تحفہ نہیں دی گئی، جب بیرون ملک دورے میں ایک تحفہ ملتا ہے تو وہ وزارت خارجہ کا پروٹوکول آفیسر وصول کرتا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ وہ وطن واپسی پر توشہ خانہ میں جمع کرا کر اس کی رسید متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں جمع کرواتا ہے، توشہ خانہ کیبینٹ ڈویژن کے ماتحت ہے،یہاں ایک آزاد کمیٹی رولز کے مطابق اس تحفے کی قیمت طے کرتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو مارکیٹ کی قیمت طے ہوتی ہے اس سے متعلقہ وزیر یا وزیراعظم کو آگاہ کیا جاتا ہے، عمران خان حکومت سے پہلے رولز کے مطابق اس قیمت کا 25% ادا کر کے وہ تحفہ ذاتی ملکیت میں لیا جا سکتا تھا، تحریک انصاف نے اس شرح کو 50 فیصد تک بڑھا دیا۔
عمران خان حکومت سے پہلے رولز کے مطابق اس قیمت کا 25% ادا کر کے وہ تحفہ ذاتی ملکیت میں لیا جا سکتا تھا تحریک انصاف نے اس شرح کو پچاس فیصد تک بڑھا دیا، یعنی قانون کے مطابق جس شخص کو تحفہ ملا ہے وہ اس تحفے کی قیمت کا پچاس فیصد ادا کرکے تحفہ ذاتی ملکیت میں لے سکتا ہے
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 15, 2022
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے قانون کے مطابق گھڑی خریدی، یہ گھڑی ان کی ٹیکس ریٹرن اور الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں ظاہر شدہ ہے، قانون کے مطابق جس شخص کو تحفہ ملا ہے وہ اس تحفے کی قیمت کا پچاس فیصد ادا کرکے تحفہ ذاتی ملکیت میں لے سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
