آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی
عدالت نے خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں نیب حکام کو کل طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس سے متعلق کیس میں وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔
خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے اپنے وکیل امجد پرویزایڈووکیٹ کی وساطت سے بریت کی درخواست دائر کی۔
احتساب عدالت نے خواجہ برادران کی جانب سے درخواستوں پر نیب حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کرلیا۔
خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے وکیل کے توسط درخواست میں مؤقف اپنایا کہ نیب نے سیاسی بنیادوں پر ریفرنس بنایا۔
درخواست گزران خواجہ برادرز کا مؤقف تھا کہ جھوٹے الزامات کے تحت ریفرنس میں نامزد کیا گیا۔ استدعا ہے کہ ریفرنس میں سزا کا امکان نہیں عدالت بری کرنے کا حکم دے۔
منشیات کیس
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں منشیات کیس میں لیگی رہنما حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت نہ ہوسکی۔ عدالت نے اپیل پر کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی، دو رکنی بنچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔
حنیف عباسی عدالت میں وکیل کے ساتھ پیش ہوئے اور مؤقف پیش کیا کہ حنیف عباسی کو جھوٹے سیاسی کیس میں ملوث کیا گیا۔ اسپشل جج راولپنڈی نے حنیف عباسی کو 14 سال قید کی سزا سنائی، استدعا ہے کہ عدالت سزا کیخلاف اپیل منظور کرکے بری کرنے کا حکم دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
