Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوریا کمار یادیو نے محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھین لی

Now Reading:

سوریا کمار یادیو نے محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھین لی

بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو نے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھین لی جب کہ ویرات کوہلی بھی 10 نمبر پر آگئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھن گئی ہے۔

آئی سی سی  ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سوریا کمار یادیو 863 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، محمد رضوان 842 کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے 792 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹر رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیوڈکانوے تیسرے، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم چوتھے، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم پانچویں، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان چھٹے، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس ساتویں، جنوبی افریقا کے ریلی روسوو آٹھویں، آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نویں اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں افغان اسپنر راشد خان پہلے، وینندو ہسرنگا دوسرے، تبریز شمسی تیسرے، جوش ہیزل ووڈ چوتھے، مجیب الرحمان پانچویں، سیم کرن چھٹے نمبر پر موجود ہیں جب کہ قومی ٹیم کا کوئی بالر ٹاپ 10 میں موجود نہیں البتہ 17 ویں نمبر پر حارث رؤف براجمان ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر