
قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ ایف کے میچ میں کروشیا نے کینیڈا کو 4-1 سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کروشیا کے لیے میچ کے پہلے پانچ منٹ انتہائی سخت تھے، جب کینیڈا کے فارورڈ الفانسو ڈیویز نے میچ کے دوسرے منٹ میں خوبصورت گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی تھی۔
کروشیا نے کینیڈا کے پرجوش اعتماد کا ہوش کے ساتھ جواب دینے کا فیصلہ کیا، کروشیا کے اینڈریچ کرامریک نے 36 ویں منٹ میں گول کر کے کینیڈا کی برتری کو ختم کیا۔
خلیفہ فٹ بال اسٹیڈیم میں ہونے والے گروپ ایف کے اس میچ کے 44 ویں منٹ میں مارکو لیواجا نے کروشیا کی جانب سے دوسرا گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
ہاف ٹائم کے بعد کروشیا نے کینیڈا کے گول پوسٹ پر جارحانہ حملے شروع کئے، جس کا نتیجہ میچ کے 70 ویں منٹ میں نظر آیا اور اینڈریچ کرامریک نے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری میں مزید اضافہ کیا۔
میچ کے اضافی وقت میں لورو میجر نے کینیڈا کے دفاع کو توڑتے ہوئے ایک خوبصورت موو کے ذریعے گول اسکور کیا۔
میکسیکو کے لیے تین گول کے خسارے کو ختم کرنے کے لیے وقت بالکل بھی نہیں تھا، کروشیا نے یہ میچ 4-1 سے جیت کر کینیڈا کو وطن واپس جانے کی فلائٹ کنفرم کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News