 
                                                                              وزیراعظم آفس اوراہم عمارتوں کی حساس معلومات اورآڈیو لیک سے متعلق سائبررولزتیارکرلیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی نے سائبرسیکورٹی رولز تیارکرلیے اور رولز کا مسودہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئرکردیا ہے۔
اس سلسلے میں حکام کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ کے سیکشن 45 کے تحت سائبر سیکیورٹی رولز بنائے گئے۔
وزارتِ آئی ٹی حکام کے مطابق وزارت آئی ٹی نے ادروں سے حتمی تجاویز مانگ لیں۔ رولز کا مسودہ ایف بی آر، بینکنگ سیکٹر، وزارتوں کو بھیجا گیا ہے۔
حکام وزارتِ آئی ٹی کا کہنا ہے کہ رولز کا مسودہ پی ٹی اے، پیمرا، اوگرا اور دیگر اداروں کو بھیجا گیا ہے۔ وزیراعظم آفس میں آڈیو لیکس کے بعد انکوائری کمیٹی بنائی گئی۔
وزارت آئی ٹی کی انکوائری کمیٹی نے اداروں کی سائبر سیکیورٹی کا از سر نو جائز لیا۔ حکام کے مطابق وفاقی وازتوں کے فونز انٹرنیٹ اور کمپیوٹر سمیت دیگر ڈیوائسز کا جائزہ لیا گیا اور انکوائری کمیٹی نے اہم دفاتر میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق خامیوں کی نشاندہی کی۔
وزارتِ آئی ٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کئی اداروں میں لگے سافٹ وئئرز میں بگس پائے گئے، انکوائری کمیٹی نے سائبر سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے اقدامات تجویز کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 