چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والے فل بنچ کو دوبارہ تشکیل دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والے سات رکنی بنچ کے ارکان میں تبدیلی کی گئی ہے۔
جسٹس مرزا وقاص روف کو سات رکنی بنچ میں شامل کرلیا گیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے جسٹس مرزا وقاص رؤف کو جسٹس علی ضیاء باجوہ کی جگہ تبدیل کیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا سات رکنی فل بنچ 29 نومبر کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
درخواستوں میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا گیا ہے۔
پولیس اہلکار رضوان قادر اور خرم رفیق نے جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف عدالت سے رجوع کیا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
