
بچے پرتشددسے ہلاکت کے کیس میں ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں مذید توسیع
کراچی میں ہجوم کے تشدد سے دوملازمین کی ہلاکت کے کیس میں 12 ملزمان عدالت میں پیش کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی منتظم عدالت کراچی میں مچھر کالونی میں ہجوم کے تشدد سے دو ٹیلی کام ملازمین کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے مقدمے میں گرفتار مزید 12 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو پہلے سے گرفتار ملزمان سے تفتیش اور وڈیوز کی مدد سے شناخت کرکے گرفتار کیا گیا۔ مجموعی طور پر مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقدمے میں 11 نامزد اور ڈھائی سو نامعلوم ملزمان مفرور ہیں۔ ملزمان سے تفتیش اور سی آر او کے لئے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔
عدالت نے ملزمان کو 7 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی کی پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ملزمان میں جان عالم، عمران، بلال، منان، نور الحق، نور اسلام، احمد رضا، شفیق، حسین، علی حسین، زبیر اور شریف عرف شریفو شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News