Advertisement
Advertisement
Advertisement

امپورٹڈ ٹولے کی ناقص پالیسیوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ، محمود خان

Now Reading:

امپورٹڈ ٹولے کی ناقص پالیسیوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ، محمود خان
محمود خان

بے ضابطگیوں کا الزام؛ محکمہ اینٹی کرپشن کا سابق وزیراعلٰی کے پی محمودخان کو نوٹس

محمود خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولے کی ناقص پالیسیوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آزاد حیثیت سے منتخب تحصیل چیئرمین حویلیاں عاطف منصف خان جدون کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ  پی ٹی آئی حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ اور پسندیدہ سیاسی جماعت ہے۔

محمود خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سیاسی رہنماوں ، کارکنوں اور عوام کی شمولیت کا رجحان بڑھتا جارہا ہے جو پارٹی لیڈر شپ، چیئرمین عمران خان کے وژن اور صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر عوام کے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہی واحد جماعت ہے جس کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس سے امپورٹڈ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اس مقبولیت کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے پر اتر آئے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو وفاق کی علامت ہے اور اس کی جڑیں پختونخوا سمیت ملک بھر میں پھیلی ہوئی ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہیں۔

Advertisement

محمود خان نے کہا کہ رجیم چینج سازش کے تحت ملک پر مسلط امپورٹڈ ٹولہ جلد ایکسپورٹ ہونے جا رہا ہے ،اس ناہل ٹولے کی ناقص پالیسیوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نےمزید کہا کہ 14 جماعتیں مل کر بھی عام آدمی کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کر پا رہے اور ملک میں دن بدن مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

شمولیتی تقریب میں قائم مقام گورنر و اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی، صوبائی وزیر ارشد ایوب اور سابق صوبائی وزیر قلندر خان لودھی بھی شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر