فائل فوٹو
پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب کو بھجوائے گئے کیسز کی تحقیقات میں تاخیرپر چیئرمین نیب کو کل طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نورعالم کی زیر صدرات اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی نے کل چئیرمین نیب کو طلب کر لیا۔
چئیرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ سیکرٹری کمیٹی چئیرمین نیب کواجلاس میں شرکت کے لیے خط لکھیں۔ اربوں کھربوں کے کیسز پر چئیرمین نیب بریفنگ دیں۔ کے پی کے سمیت دیگر اہم کیسوں پر چئیرمین نیب بریفنگ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ذریعے بھی چئیرمین نیب کو اجلاس میں آنے اور بریفنگ کے لیے آگاہ کر رہے ہیں۔ کل دن ڈیڑھ بجے پبلک اکاونٹ کمیٹی میں چئیرمین آکر بریفنگ دیں۔ کل کمیٹی اجلاس کا پہلا ایجنڈا، نیب کی بریفنگ ہوگا۔ قوم کا ایک پیسا لگا ہو اس کا حساب دینا ہوتا ہے۔
کمیٹی نے او پی ایف ہاوسنگ سکیم کو گیس فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کر کے رپورٹ طلب کرلی۔ چئیرمین پی اے سی کا کہنا تھا کہ باو پی ایف ہاوسنگ سکیم میں گیس کیوں فراہم نہیں کی گئی۔ لوگ تیس تیس سال سے گیس سے محروم ہیں۔ اورسیز ہاؤسنگ اسکیم میں غریب مزدوروں کا حق ہے۔ جب اورسیز ہاؤسنگ اسکیم بنائی گئی اس وقت گیس کی لاگت بھی کم تھی۔
پبلک آکاونٹس کمیٹی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹیوں میں کرائے گئے تزئین و آرائش کے کام پرسوالات اٹھا دیے۔ جب سے کمیٹی روم میں نئے مواصلاتی نظام کی تنصیب ہوئی۔ فنی خرابیوں کا سامنا ہے۔ کمیٹی نےنوٹس لے لیا۔ سیکرٹری کا مائیک کام نہیں کر رہا تھا۔
کمیٹی نے مواصلاتی نظام کی خرابی کی تحقیق کر کے رپورٹ طلب کرلی۔ کمیٹی نے وقت پر ڈی اے سی کا اجلاس نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ آئندہ بروقت ڈی اے سی نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ سیکرٹری کی تنخواہ سے پیسے لے لیے جائیں گےاگرسیکرٹری کام نہیں کرے گا تو متعلقہ وزیر کو بھی طلب کیا جائے گا۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ذیلی کمیٹی کی کنوینئر شپ سے معذرت کر لی جس کے بعد پی اے سی نے نواب وسان کو ذیلی کمیٹی کا کنوینئر بنا دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
