
مارگلہ ہلز میں تیندوے کی موجودگی کے معاملے پر وائلڈ لائف کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف نے مارگلہ ہلز میں تیندوے کی موجودگی کے تناظر میں مقامی افراد کو خصوصی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق موسم سرما میں تیندوا مارگلہ ہلز کی دیہی آبادی کے قریب اکثر دیکھا جاتا ہے اور اس دوران مقامی آبادی اور سیاح غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں۔
ترجمان وائلڈ لائف نے ہدایت کی کہ مقامی آبادیوں کے افراد مویشی جنگل کی طرف چرنے کیلئے نہ بھیجیں جب کہ جنگل کے قریب رہائش پذیر بچے، عورتیں اور ضعیف افراد بھی غیرضروری طور پرگھروں سے نہ نکلیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ رات کے اوقات میں مال مویشی کو چاردیواری کے محفوظ مقام پر باندھیں جب کہ تیندوے کو نقصان پہنچانا قانونی طور پر جرم ہے، تیندوے کو نقصان پہنچانے پر سزا یا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تیندوے کی نقل و حرکت وائلڈ لائف کے کیمروں نے ریکارڈ کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News